حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف کا نام بطور شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر موجود نہیں : نیب گواہ کا انکشاف

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب کی گواہ سدرہ منصور نے احتساب عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام بطور شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر موجود نہیں ہے۔
احتساب عدالت میں شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت کے دوران نیب کی گواہ سدرہ منصور پر جرح کی گئی ۔ اس دوران سدرہ منصور نے بتایا کہ انہوں نے نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کی 2000 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹ پیش کی ہے، اس ریکارڈ کے مطابق حدیبیہ پیپر ملز میں ایک جیسی رقم موجود نہیں ہے۔ سدرہ منصور نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حدیبیہ پیپر ملز کی سنہ 2000 سے 2005 تک کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں نواز شریف کا نام نہیں ہے۔