الیکشن کمیشن،نوازشریف کوپارٹی صدارت سے روکنے سے متعلق درخواستوں کی سماعت30 نومبر تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے نوازشریف کو پارٹی صدارت سے روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت 30 نومبر تک ملتوی کر دی،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں نواز شریف کوپارٹی صدارت سے روکنے کیلئے پی ٹی آئی اوردیگرجماعتوں کی درخواستوں کی سماعت ہوئی ،درخواستوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے کی لیکن پی ٹی آئی کے وکیل بابر پیش ہوئے ،درخواستگزار کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی کہ بابر اعوان سپریم کورٹ میں مصروف ہیں وقت دیا جائے۔
اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی صدارت سے متعلق آئینی ترمیم تو ہوگئی ہے۔
عوامی تحریک کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے کل الیکشن ایکٹ کی شق 203 معطل کردی ہے جس کے تحت نااہل شخص پارٹی کی صدارت نہیں کر سکتا۔
چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کے کسی بھی قانون کو معطل نہیں کرتی، کالعدم قراردیتی ہے،سردار رضا حیات نے دلائل سننے کے بعد سماعت30 نومبر تک ملتوی کردی۔