حسن نواز کو وی آئی پی کو پروٹوکول دینے سے انکار ،اے ایس ایف افسر کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی

حسن نواز کو وی آئی پی کو پروٹوکول دینے سے انکار ،اے ایس ایف افسر کیخلاف ...
حسن نواز کو وی آئی پی کو پروٹوکول دینے سے انکار ،اے ایس ایف افسر کیخلاف انکوائری شروع ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ویب ڈیسک) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی آمد کے موقع پر (سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر) ایس او پی پر عملدرآمدکرکے گاڑی کو مسافر بردار طیارے تک لےجانے کی اجازت نہ دینے والے اے ایس ایف کے افسرکے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فرزند حسن نواز منگل کی صبح آٹھ بجے قومی ایئرلائن کی پرواز نمبر 786 کے ذریعے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو انہیں لینے آنیوالے پروٹوکول سٹاف نے وہاں موجود ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے حکام سے حسن نواز کو رسیو کرنے کےلئے گاڑی طیارے تک لے جانے کی ا جازت مانگی تاہم انہیں آگاہ کیا گیا کہ ایس او پی کے مطابق کسی بھی مسافربردار پرواز کے دوران گاڑی طیارے تک لے جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ پروٹوکول سٹاف مختص کوچ کو طیارے کی جانب لے کر گیا ، اسی وقت حسن نواز کو لینے کیلئے آئی گاڑی پر سوار سٹاف نے بھی گاڑی طیارے کی جانب لےجانے کی کوشش کی تو وہاں موجود اے ایس ایف کے ڈپٹی ایڈیشنل ڈائریکٹر (ت، میر) نے گاڑی کو طیارے تک لے جانے سے روک دیا۔ بعد ازاں وزیراعظم کے فرزند حسن نواز طیارے سے کوچ کے ذریعے سیٹ گیسٹ لاﺅنج میں آئے اور وزیراعظم ہاﺅس کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہوکر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ ایئر پورٹ حکام نے مذکورہ افسر کے خلاف انکوائری شروع کر دی ہے ۔

مزید :

قومی -