عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہو گیا ہے: سلمان شہباز، کپتان کومناظرے کا چیلنج

عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہو گیا ہے: سلمان شہباز، کپتان کومناظرے کا چیلنج
عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہو گیا ہے: سلمان شہباز، کپتان کومناظرے کا چیلنج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر انگلی اٹھانے والے عمران خان کو شریف فیملی فوبیا ہو چکا ہے، عمران خان 3کروڑ روپے کی گاڑی میں سفر کرتے ہیں لیکن ٹیکس صرف ایک لاکھ 20ہزار روپے ہی دیتے ہیں، ہمارے اوپر لگائے گئے الزامات پر مجھ سے کسی بھی فورم پر مناظرہ کر لیں، ایک وقت میں وہ شیخ رشید کو تھرڈ کلاس سیاستدان کہتے تھے اور آج ساتھ لئے پھرتے ہیں۔ انہوں نے عمران خان کی جانب سے عائد کردہ الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں نہ تو شریف خاندان کی کوئی شوگر مل ہے اور نہ ہی وہاں ہمارے لئے کوئی پل بن رہا ہے، شوگر مافیہ کے سب سے بڑے بادشاہ جہانگیر ترین تو عمران خان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب لانے والے بنی گالہ میں بیٹھ کر آم نہیں کھاتے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -