پولیس حراست سے ملزمان چھڑانے والا پاکستان کا لیڈر نہیں بن سکتا: سعد رفیق

پولیس حراست سے ملزمان چھڑانے والا پاکستان کا لیڈر نہیں بن سکتا: سعد رفیق
پولیس حراست سے ملزمان چھڑانے والا پاکستان کا لیڈر نہیں بن سکتا: سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جاری دھرنوں سے ملک کا کوئی بھلا نہیں ہونے گا،عمران خان صرف اور صرف افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں اور خود اس قوم کا سامنے تماشا بن رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی حراست سے ملزمان چھڑانے والا اس قوم کا لیڈر نہیں بن سکتا، عمران خان الزامات لگاتے ہیں مگر ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرتے، باتیں کرتے ہیں اور پھر یوٹرن لے کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ ہماری حکومت پر جھوٹے الزامات لگانے والے عمران خان یہ بھی بتائیں کہ خیبر پختونخواہ میں ان کی حکومت نے کتنے اسکول اور ہسپتال بنائے ہیں؟

مزید :

قومی -اہم خبریں -