فوجی جوانوں کے ہاتھوں موٹروے پولیس اہلکاروں کی ٹھکائی ، لڑائی میں شریک فوجیوں کا موقف بھی سامنے آگیا

فوجی جوانوں کے ہاتھوں موٹروے پولیس اہلکاروں کی ٹھکائی ، لڑائی میں شریک ...
فوجی جوانوں کے ہاتھوں موٹروے پولیس اہلکاروں کی ٹھکائی ، لڑائی میں شریک فوجیوں کا موقف بھی سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ کے قریب پاک فوج کے جوانوں اور موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے درمیان تصادم کے بعد طرح طرح کی افواہیں گردش کررہی تھیں لیکن پہلی مرتبہ لڑائی میں شریک پاک فوج کے اہلکاروں کا موقف بھی آگیا ہے اوراُنہوں نے روکے جانے کے بعدسے اس لڑائی کے اختتام تک کی کہانی پر روشنی ڈالی ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی آڈیومیں گفتگو کرتے ہوئے بظاہر ایک  فوجی جوان نے بتایاکہ ” رکنے کے بعد ڈیش بورڈ پر پڑی پستول موٹروے اہلکار نے چھین لی ، پھر ہم نے گاڑی سے اتر کر اپنی سرکاری پستول سمیت اس کی پستول بھی لے لی اور ساتھ ہی اس کی گاڑی سے چابی بھی نکال لی جس کے بعد کافی تلخ کلامی شروع ہوگئی ، موٹروے اہلکار نے شورمچاناشروع کردیا اور ہائی وے پٹرول کو مزید گاڑیاں اور نفری کیلئے وائرلیس کردی۔اتنی دیر میں مزید نفری اور عوام بھی جمع ہوگئے ، اہلکار کو کہاکہ ایک طرف ہوکر بات کرلیتے ہیں ، دنیا تماشا دیکھ رہی ہے لیکن اس نے کچھ نہیں سنا اور بولا کہ فوج ہوتی ہی کرپٹ ہے ، فوج کے کپتان ۔ ۔ ۔ہوتے ہیں، میں آپ لوگوں کو دیکھتاہوں ، تھانے چلو‘۔

جنرل راحیل شریف کی وہ تصاویر جوشاید آپ نے پہلے نہ دیکھی ہوں
فوجی جوان کے مطابق ”اتنی دیر میں ایک سینئر افسرعاطف خٹک (جن کی مدعیت میں ایف آئی آر بنائی گئی)آگئے جنہیں کہاکہ آپ پڑھے لکھے ہیں ، ایک طرف آجائیں لیکن اس نے کہاکہ میرے ماموں بھی جرنیل ہیں ، تھانے میں الٹالٹکاﺅں گاجبکہ ساتھ موجود فوجی اہلکار قاسم خٹک بھی ایک جرنیل کا بیٹا تھا تو اس موٹروے افسر کو بتایاکہ جس کو پکڑکر تھانے لے جانے کی کوشش کررہے ہو، اس کا باپ بھی جرنیل ہے ، کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور پھر دھکم پیل شروع ہوگئی“۔
’اسی دھکم پیل کے آغاز میں ہی ہم نے اٹک قلعہ میں تھری کمانڈو کے زعفران کو کال کرلی تھی اور دھکم پیل ابھی جاری ہی تھی کہ زعفران پارٹی بھی پہنچ گئی ، اس کے بعد روڈ بلاک کرکے موٹروے اہلکاروں کی پھینٹی لگائی اورگاڑیوں سمیت اٹک قلعے میں بند کردیا، پھرآئی جی اور ڈی آئی جی موٹروے آئے اور وہاں معاملہ ختم ہوا‘۔

گوشت کے پہاڑ جیسا دکھنے والے آدمی نے صرف چند ماہ میں 88 کلو وزن کم کرلیا، ماڈل کی طرح دکھنے لگا، یہ کامیابی کیسے ملی، پہلے کیا کھاتا تھا اور اب کیا کھاتا ہے؟ آپ بھی جانئے اور فائدہ اٹھائیے

مزید :

قومی -اہم خبریں -