عدالت نے شکار پور میں امام بارگاہ پر ناکام حملہ کرنے والے دہشت گرد عثمان کو 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
شکار پور (مانیٹرنگ ڈیسک )انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عید الضحیٰ والے دن امام بارگاہ پر ناکام حملہ کرنےوالے گرفتار دہشت گرد عثمان کو 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔میڈ یارپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گرد عثمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت لا یا گیا جہاں جج نے کچھ بنیادی سوال کرنے کے بعد اسے 30روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔
شکار پور امام بارگاہ پر حملہ کیسے ناکام ہوا ،دہشت گرد کو کس نے پکڑا ، فوٹیج منظر عام پر آگئی
واضح رہے کہ عید الضحیٰ کے موقع پر شکار پور میں دو خود کش بمباروں نے امام بارگاہ کو نشانہ بنا یا جن میں سے ایک نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جبکہ دوسرے دہشت گرد کو شہریوں نے پکڑ لیا تھا ۔شہریوں نے دہشت گرد عثمان کو پکڑ کر اس کے جسم پر لگی خود کش جیکٹ بھی خود اتاری تھی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔