وزیر اعظم نے احسن اقبال کو پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج دے دیا , نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر داخلہ احسن اقبال کو پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج دے دیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احسن اقبال کو پلاننگ کمیشن کا اضافی چارج دے دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ احسن اقبال بدستور وزیرداخلہ رہیں گے، جبکہ پلاننگ کمیشن کی اضافی ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔