جعلی ڈگری کیس :سابق صوبائی وزیرنادرمگسی بھی گئے ۔ ۔ ۔ علی مدد جتک کی سزا معطل

جعلی ڈگری کیس :سابق صوبائی وزیرنادرمگسی بھی گئے ۔ ۔ ۔ علی مدد جتک کی سزا معطل
جعلی ڈگری کیس :سابق صوبائی وزیرنادرمگسی بھی گئے ۔ ۔ ۔ علی مدد جتک کی سزا معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر، کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن ٹربیونل نے جعلی ڈگری کیس کی وجہ سے سابق صوبائی وزیرنادر مگسی کے کاغذات نامزدگی پر ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی جبکہ دوسری طرف بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی علی مددجتک کی سزامعطل کردی ۔الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 40سکھر سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار اور سابق رکن نادرمگسی کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیل خارج کردی اور ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقراررکھا۔ دوسری طرف بلوچستان ہائیکورٹ نے علی مدد جتک کی جعلی ڈگری کیس میں سیشن کورٹ کی طرف سے ملنے والی دو سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزامعطل کردی ۔ جعلی ڈگری کیس میں سیشن کورٹ سبی نے علی مدد جتک کو دو سال کیلئے ”اندر“کردیاتھا۔

مزید :

قومی -