سند ھ حکومت عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے مطلوبہ شواہد جمع کرنے میں ناکام،عزیر بلوچ کے ضمانت پر رہائی کا امکان

قومی

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ نے عدالت میں ضمانت کیلئے درخواست جمع کروا دی ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ حکومت لیاری گینگ وار کے ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے مطلوبہ شواہ جمع کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس کے باعث عزیر بلوچ کی ضمانت پر جلد رہائی کا امکان ہے ۔دبئی حکام نے پاکستانی قونصل خانے سے عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ مانگ لیاہے اور پاکستانی قونصل خانہ 24گھنٹے میں عزیر بلوچ کا عارضی پاسپورٹ جاری کر ے گا ۔ ضمانت کیلئے دو پاکستانیوں کے پاسپورٹ بھی جمع کروائے جائیں گے ۔