ڈبل مارچ کے دوران ق لیگ گم ہوگئی

ڈبل مارچ کے دوران ق لیگ گم ہوگئی
ڈبل مارچ کے دوران ق لیگ گم ہوگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کامیابی سے وفاقی دارلحکومت پہنچ چکے ہیں لیکن اس تمام شور شرابے میں ق لیگ کہیں کھو گئی ہے۔ لاہور سے جب مارچ روانہ ہوئے تو ان کو پاکستان مسلم لیگ ق سمیت کئی دوسری سیاسی جماعتوں کی ہمراہی کا اعزاز بھی حاصل تھا ۔ گجرات پہنچنے پر چوہدری برادران کی خصوصی ہدایات پر عمران خان کے قافلے کا نا صرف خصوصی استقبال کیا گیا بلکہ ان کو گھوڑوں کا روایتی رقص بھی دکھا یا تھا تاہم جیسے جیسے لانگ مارچ اپنی منزل کے قریب پہنچتا گیا،ویسے ویسے ق لیگ نامی اتحادی پارٹی کا ذکر میڈیا پر آنیولی خبروں میں کم ہوتا گیا۔ یہاں تک کہ کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی کہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کب اسلام آباد پہنچے اور ان کے ہمراہ کارکنوں کی تعداد کتنی تھی ۔دیکھنے والوں کو یہ بھی پتہ نہ چلا کہ چوہدری برادران بھی کسی کنٹینر میں سوار تھے یا کسی بلٹ پروف گاڑی میں ۔ اس کی وجہ نہ جانے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے تاحد نگاہ نظر آنے والے قافلے تھے یا واقعی ہی پاکستان مسلم لیگ ق اس انقلاب مارچ یا آزادی مارچ میں کہیں کھو گئی تھی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -