عوامی تحریک کے جلسے سے مسلح شخص پکڑا گیا، اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف کرتا ہوں: طاہر القادری

عوامی تحریک کے جلسے سے مسلح شخص پکڑا گیا، اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف کرتا ...
عوامی تحریک کے جلسے سے مسلح شخص پکڑا گیا، اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف کرتا ہوں: طاہر القادری
کیپشن: Qadri

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی تحریک کے شرکاءنے جلسے میں شریک مسلح شخص کو پکڑ لیا، طاہر القادری نے پکڑے گئے شخص کو کچھ کہنے سے منع کر دیا اور سٹیج پر بلا کر گلے سے لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں شرکاءنے ایک مسلح شخص کو پکڑ لیا جس پر ڈاکٹر طاہر القادری نے اسے سٹیج پر لانے کی ہدایت کی۔ سٹیج پر بلانے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری نے کچھ دیر مسلح شخص کے ساتھ گفتگو کی اور اسے گلے لگا لیا۔ اس کے بعد طاہر القادری نے اعلان کیا کہ انہوں نے اسلام آباد کے گلو بٹ کو معاف کر دیا ہے، کوئی شخص اسے ہاتھ نہ لگائے، اس شخص کو امن کی تربیت دوں گا۔

مزید :

قومی -