اے پی ایس شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: آرمی چیف
راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اے پی ایس کے معصوم بچوں اور ان کے خاندان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
“Remembering martyrs of APS Peshawar. The great sacrifice of our innocent beloved children & their brave families remains unforgettable. It symbolises our undeterred resolve in love of our motherland. Your sacrifice has not gone in vain, we owe this improving peace to you” COAS. pic.twitter.com/scA8AhU95A
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) December 16, 2017
سربراہ پاک فوج نے کہا کہ شہدائے آرمی پبلک سکول اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں وطن سے لازوال محبت کی عکاس ہیں۔یاد رہے کہ آج سے ٹھیک تین سال قبل پشاور میں اے پی ایس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے 148 معصوم بچوں کو بے دردی اور سفاکی سے شہید کر دیا تھا۔