پاکستان کے لیے بڑی خوشخبر ی ،پاک فضائیہ میں 16 جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل

پاکستان کے لیے بڑی خوشخبر ی ،پاک فضائیہ میں 16 جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل
پاکستان کے لیے بڑی خوشخبر ی ،پاک فضائیہ میں 16 جے ایف 17تھنڈر طیارے شامل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے 16 جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل ہو گئے جس سے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہو گیاہے۔

کامرہ ائیر بیس میں طیاروں کی شمولیت کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت کئی سول اور عسکری حکام نے شرکت کی ۔اس موقع پر 16سے زائد جے ایف 17تھنڈر طیارے پاک فضائیہ میں شامل کیے گئے ۔پاک فضائیہ کے پاس بلاک ون اور بلاک ٹو طیاروں کی مجموعی تعداد 70ے زائد ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے جے ایف 17تھنڈر طیارے تیار کیے جو کہ دونو ں ممالک کے درمیان لازوال دوستی کی علامت ہے ۔اس موقع پروزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  کہ پاک فضائیہ جرات اور بہادری کی علامت ہے ،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی شمولیت پاک فضائیہ کیلئے تاریخی اہمیت کی حامل ہے

” پہلی دفعہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کی تلاشی ہوئی ،مجھے لگ رہا ہے کہ جمعرات تک فیصلہ ہوجائے گا“،عمران خان

مزید :

قومی -اہم خبریں -