سیہون شریف میں کوئی ہسپتال نہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال 2گھنٹے کی مسافت پر نواب شاہ میں ہے،شہادتیں بڑھنے کا خدشہ

سیہون شریف میں کوئی ہسپتال نہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال 2گھنٹے کی مسافت پر نواب شاہ ...
سیہون شریف میں کوئی ہسپتال نہیں، ڈسٹرکٹ ہسپتال 2گھنٹے کی مسافت پر نواب شاہ میں ہے،شہادتیں بڑھنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیہون شریف(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیہون شریف میں کوئی بڑا ہسپتال نہیں ہے، ڈسٹرکٹ ہسپتال 2گھنٹے کی مسافت پر نواب شاہ میں ہے،شہادتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
سماءنیوز کے مطابق بڑا ہسپتال 2گھنٹے کی مسافت پر نواب شاہ میں ہے،ابھی تک ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچی ہے،سیہون شریف کا اپنا ہسپتال بھی نہیں ہے،عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کا انتظام بالکل نہیں تھا، زخمی مزار کے احاطے میں تڑپ رہے ہیں کوئی اٹھانے والا بھی نہیں،زخمیوں میں بچے اور بوڑھے اور خواتین شامل ہیں،ابھی تک ایمبو لینسز بھی نہیں پہنچی ہیں۔

لعل شہباز قلندر کی درگاہ میں دھماکہ،50 افراد زخمی،10 افراد شہید

نجی ٹی وی سما سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ لعل شہباز قلندر کے مزار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں اب تک 65 سے زیادہ لوگ شہید ہو چکے ہیں جن میں بچے، بوڑھے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ مزار پر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 500 سے 530 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب لعل شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے دھماکے کی ایسی افسوسناک تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ رہی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ نقصان بہت بڑا ہے۔ صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ایسی تصاویر یا ویڈیوز پیش نہیں کی جا رہیں جن سے عوام کوتکلیف پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -