لعل شہبازقلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی :الجزیرہ

لعل شہبازقلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی :الجزیرہ
لعل شہبازقلندر کی درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی :الجزیرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیون شریف (ڈیلی پاکستان آن لائن )لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر خودکش حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے ۔
الجزیرہ کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے لعل شہبازقلندر درگاہ پر خود کش حملے کی ذمہ داری ویب سائٹ ’عماق‘ کے ذریعے قبول کر لی ہے ۔درگاہ پر دھماکے میں اب تک 72سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں جبکہ 250سے زائد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ پاک فوج نے زخمیوں کو متنقل کرنے کیلئے رات کو اڑنے والے ہیلی کاپٹر اور سی ون تھرٹی طیارہ بھی فراہم کر دیاہے۔

لعل شہباز قلندر کامزار خون سے لال ، درگاہ پر قیامت صغریٰ کا منظر،خود کش حملے میں72 سے زائد افراد شہید ،250 سے زائد زخمی،مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -اہم خبریں -