عمران خان اور جہانگیر ترین کی ناہلی کیلئے دائر ریفرنسز پر فیصلہ آج سنایا جائے گا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے دائر ریفرنسز پر فیصلہ آج سنایا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آج چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لئے مسلم لیگ نواز کی جانب سے دائر ریفرنسز پر فیصلہ آج سنائے گا ۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ سماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے آج سنایا جائے گا ۔
امریکی صدر ٹرمپ کو ایک اور دھچکا ، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
یاد رہے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاد ق نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنسز 5 دسمبر 2016ئ کو الیکشن کمیشن میں بھیجوائےتھے ۔
عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف مسلم لیگ نواز کے رہنما طلال چودھری اور محمد خان ڈاہا نے سپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس جمع کرائے تھے جن میں پارٹی فنڈز میں مبینہ خردبدراور اثاثے چھپانے جیسے الزامات لگائے گئے تھے ۔