وزیرداخلہ کا جلد ہی آن لائن ویزا سسٹم متعارف کرنے کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے جلد ہی آن لائن ویزاسسٹم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
سٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران حسین حقانی کے بیان سے متعلق سوال کے جواب میں وزیرداخلہ نے کہاکہ یہ معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق نہیں اور نہ ہی یہ وزارت داخلہ کا کام ہے تاہم جلد ہی حکومت آن لائن ویزاسسٹم متعارف کرائے گی ، موجودہ دورحکومت میں کوئی بھی غیرقانونی ویزاجاری نہیں ہوااوریہ سیاسی معاملہ نہیں ۔