مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ این اے 120 کا دورہ،ضمنی الیکشن میں ووٹ پر عوام سے اظہا ر تشکر

مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ این اے 120 کا دورہ،ضمنی ...
مریم نواز کا ضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ این اے 120 کا دورہ،ضمنی الیکشن میں ووٹ پر عوام سے اظہا ر تشکر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کاضمنی الیکشن میں کامیابی کے بعد حلقہ این اے 120 کا دورہ،ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر مریم نواز کا شاندار استقبال کیا گیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے اسلام پورہ اور ساندہ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل بھی دریافت کئے ،اس موقع پر مریم نواز نے بلدیاتی نمائندوں سے شدید ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باعث بعض یوسیز کے نتائج تسلی بخش نہیں تھے ،مقامی نمائندے اپنے اختلافات دور کریں ،مریم نواز نے کہا کہ حلقے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اور تمام مسائل اپنی نگرانی میں حل کراﺅں گی ،مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے اور نوجوانوںکو روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی ۔

مزید پڑھیں:۔”کیا آپ استعفیٰ دے رہے ہیں؟“صحافی نے اسحاق ڈار سے یہ سوال کیا تو انہوں نے جوابا کیا کیا؟ جان کر آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

مزید :

قومی -اہم خبریں -