عمران خان بند گلی میں جا چکے، انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو مشن بھیجنا پڑے گا: سلمان شہباز

عمران خان بند گلی میں جا چکے، انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو مشن بھیجنا پڑے گا: ...
عمران خان بند گلی میں جا چکے، انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو مشن بھیجنا پڑے گا: سلمان شہباز
کیپشن: Salman Shahbaz Sharif

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءسلمان شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتخابی عمل میں ہر کوئی اصلاحات چاہتا ہے اور یہ پارلیمینٹ کے ذریعے لائی جا سکتی ہیں، کنٹینر پر نہیں، عمران خان کو بند گلی سے نکالنے کیلئے ریسکیو مشن بھیجنا پڑے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان شہباز شریف نے کہا کہ آج پارلیمینٹ کی تضحیک کرنے والے کل اسی پارلیمینٹ میں بیٹھیں گے، روز کنٹینر پر کھڑے ہو کر حکمرانوں پر کیچڑ اچھالنے والے عمران خان 2002ءکے انتخابات میں 5 سال اسمبلی میں بیٹھے رہے۔ اس وقت انہوں نے 2002ءمیں انتخابی دھاندلی کے خلاف دھرنا کیوں نہیں دیا؟2013ءکے انتخابات مسلم لیگ ن نے نہیں کرائے بلکہ الیکشن کمیشن نے کرائے جبکہ تحریک انصاف نے اسی الیکشن کمیشن کے ذریعے انتخاب میں حصہ لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جاوید ہاشمی نے عمران خان کا پول کھول دیا ہے، انہیں ان کے مشیروں نے پھنسا دیا ہے اور وہ بند گلی میں جا چکے ہیں، انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو مشن بھیجنا پڑے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سلمان شہباز کا کہنا تھا کہ انتخابات میں دھاندلی کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کرے گی لیکن عمران خان کو کسی بھی ادارے پر اعتبار نہیں اور وہ کنٹینر سے اترنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءنے کہا کہ ان کی جماعت کسی پرذاتی حملے نہیں کرتی اور نہ ہی کنٹینر پر چڑھ کر انقلاب لایا جا سکتا ہے، مرتے دم تک ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -