حوثی باغیوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی پوری امت مسلمہ کیلئے قابل تشویش،متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا :علامہ طاہر اشرفی

حوثی باغیوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی پوری امت ...
حوثی باغیوں کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی پوری امت مسلمہ کیلئے قابل تشویش،متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہو گا :علامہ طاہر اشرفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کی دھمکی پوری امت مسلمہ کیلئے قابل تشویش ہے ، ارض الحرمین الشریفین کے دفاع اور سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، سعودی عرب کی عوام نے فتنہ پھیلانے والوں اور دہشت گردوں کی معاونت کرنے والوں کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کر کے ارض الحرمین الشریفین کے امن اور سلامتی کو محفوظ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی وزیر داخلہ کی اداروں کے بارے میں جملے بازی افسوسناک ہے، سازش کاراگ الاپنے والوں کو دوٹوک موقف اپنانا چاہئے ،فواد چودھری

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا عبد الکریم ندیم ، مولانا عبد الحمید وٹو ، مولانا اسدا للہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا محمد شفیع قاسمی ، مولانا حسین احمد درخواستی ، مولانا عبد الحمید صابری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں حوثی باغیوں کی طرف سے مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور سعودی عرب کے دیگر شہروں کو نشانہ بنانے کی دھمکی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی اور استحکام عالم اسلام کو عزیز ہے اور کسی بھی گروہ ، جماعت یا ملک کو ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا ۔

دوسری طرف علامہ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے اس سے قبل بھی دو مرتبہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کیے گئے جسے سعودی عرب کے سلامتی کے اداروں نے ناکام بنایا ہے اور اب حوثی باغیوں کی طرف سے اعلانیہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کو نشانہ بنانے کا اعلان اس بات کو واضح کر رہا ہے کہ ارض الحرمین الشریفین کی سلامتی ، دفاع اور استحکام کیلئے پوری امت کو متحد ہو کر ان دہشت گر د اور انتہاء پسند عناصر اور ان کے سرپرستوں کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ ارض الحرمین الشریفین امت مسلمہ کی وحدت کا مرکز ہے اور فرقہ وارانہ تعصب کی بنیاد پر کسی کو ارض الحرمین الشریفین کے امن سے نہیں کھیلنے دیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی عوام نے ہر قسم کے مظاہروں ، جلسے ، جلوسوں کی کال کو مسترد کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ان کو سعودی عرب کی قیادت سے جدا نہیں کیا جا سکتا اور سعودی عرب کی عوام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ان کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔

مزید :

قومی -