میری خواہش پر آرمی چیف نے ملاقات کا وقت دیا،فوج نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی: عمران خان

میری خواہش پر آرمی چیف نے ملاقات کا وقت دیا،فوج نے شفاف الیکشن کی یقین ...
میری خواہش پر آرمی چیف نے ملاقات کا وقت دیا،فوج نے شفاف الیکشن کی یقین دہانی کرائی: عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے پہلے کبھی نہیں ملا تھا،آرمی چیف سے ملاقات کی درخواست میں نے کی تھی ، افغان سفیرسے ملاقات کے بعد قمر باجوہ سے ملاقات کی، آرمی چیف سے ایک گھنٹے ملاقات میں فاٹا کے انضمام، پاک افغان بارڈر کی بندش کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ میں نے آرمی چیف سے انتخابات سے متعلق بھی بات کی اور ان سے کہا کہ شفاف انتخابات میں ہی جمہوریت ہے، آرمی چیف نے کہا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیںاور انہوں نے شفاف الیکشن کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔

احسان اللہ احسان نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، نورین لغاری کبھی شام نہیں گئی، ہرپاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے : پاک فوج
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹیل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف میں ملاقات کے دوران کہا کہ کہ تحریک انصاف 2013 جیسا الیکشن نہیں ہونے دے گی،جس کے جواب میں آرمی چیف نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد میں مدد کریں گے اور وہ بحیثیت ادارہ چاہتے ہیں کہ شفاف انتخابات ہوں ۔افغان سرحد بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوتا ہے اس لئے ان معاملات پر بھی آرمی چیف سے گفتگو کی، ان سے ملاقات میں زیادہ فوکس خیبر پختونخواہ کے مسائل پر تھا۔

مشال کا واقعہ ثبوت ہے کہ ہمارامعاشرہ جذباتی اورغیرمتوازن ہوگیا:سراج الحق
چیر مین تحریک انصاف نے ولی خان یونیورسٹی میں ہونے والے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے پی ایس واقعے کے بعد پوری قوم اکٹھی ہوگئی،نیشنل ایکشن پلان بن گیا اسی طرح مردان واقعے کے بعد لوگوں میں خوف پیدا ہوگیا ہے اور اس واقعے کے بعد پورے ملک میں ایک اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے جو کہ خوش آئند ہے، مشال خان کا کوئی قصورنہیں تھا۔واقعات کی بھرپور تحقیقات ہونی چاہئے اور بلا تحقیق الزامات لگانے والوں کو بھی کڑی سزائیں دینی چاہیں۔ جس پرالزام لگتا ہے اس کو صفائی کا موقع دیا جانا چاہیے۔میرا کوئی جعلی بلاگ بنادے اورتوہین کردے ، میرے خلاف فتوے آنا شروع ہوجائیں ، کوئی مجھ سے پوچھے بنا مجھ پر حملہ کر دے، مشال کے گھر اس لئے نہیں گیا کیوں کے میں پورا واقعہ سمجھنا چاہتا تھا۔ آئی جی خیبرپختونخوا سے بات ہوئی ہے، کئی باتیں سامنے آئی ہیں جو ابھی بتائی نہیں جا سکتیں ، مشال خان کے خاندان سے تعزیت کرنے کل جاو¿ں گا ۔ صوبائی حکومت اس واقعے کی تہہ تک جائے گی اور مشال خان کیس میں ملوث ملزمان کوسزائیں ملیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -