بھارت کا کشمیر پر مذاکرات سے انکار، اندرونی معاملہ قرار دے دیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی طرف سے بھارتی ہم منصب کو کشمیر پر مذاکرات کے حوالے سے لکھے گئے خط کا جواب آگیا ہے جس میں بھارت نے مسئلہ کشمیر پر مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے قائم مقامسیکرٹری خارجہ وحیدالحسن سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کی جانب سے کشمیر پر مذاکرات کے حوالے سے لکھا گیا جوابی خط پیش کیا۔بھارت کی جانب سے لکھے گئے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ ہے اور اس پر مذاکرات نہیں کیے جاسکتے۔
واضح رہے کہ سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے گزشتہ دنوں اپنے ہم منصب کے نام کشمیر پر مذاکرات کے حوالے سے ایک خط بھجوایا تھا جس میں بھارت کو کشمیر پر مذاکرات شروع کرنے کے حوالے سے کہا گیا تھا۔