صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال ...
صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال کی کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیراعلیٰ شہبازشریف اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے کوئٹہ میں چرچ پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی اور سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کو سراہا ہے،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ چرچ پرحملے کی شدیدمذمت کرتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چرچ کونشانہ بنانے کاواقعہ بزدلانہ اورافسوسناک ہے،ملک دشمن عناصربدامنی اورانتشارپھیلاناچاہتے ہیں،دہشتگردوں کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔
ادھرسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،عمران خان ،بلاول بھٹو اورسراج الحق نے بھی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ معصوم شہریوں کوعبادت کے دوران نشانہ بنایاگیا،حکومت گرجاگھروں کے تحفظ کویقینی بنائے۔

مزید پڑھیں:۔کوئٹہ، زرغون روڈ پر واقع چرچ پر4 خودکش بمباروں کا حملہ،خاتون اور سکیورٹی اہلکار سمیت9 افراد جاں بحق،2 دہشتگرد ہلاک مارے گئے، دیگر کی تلاش جاری

مزید :

قومی -اہم خبریں -