امریکہ بلوچستان میں فوجیں اتار سکتا ہے ،پاک فوج کو توڑنے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں :شیخ رشید احمد

امریکہ بلوچستان میں فوجیں اتار سکتا ہے ،پاک فوج کو توڑنے اور عدلیہ کو بدنام ...
امریکہ بلوچستان میں فوجیں اتار سکتا ہے ،پاک فوج کو توڑنے اور عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں :شیخ رشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ امریکہ بلوچستان میں فوجیں اتار سکتا ہے  لیکن اسے پتا ہونا چاہئے کہ دنیا میں ایک ہی اسلام کی طاقت ہے جس کا نام پاکستان ہے،حکمران ناموس رسالت ﷺ  پر فراڈ کر رہے تھے،یورپ کو خوش کرنے کے لئے حلف نامہ بدل رہے تھے جب توجہ دلائی تو مجھے مارنے والے تھے میں ڈرنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا نئی صلیبی جنگ کا آغاز،امریکہ نے اعلان واپس نہ لیا تو پھر کھلی جنگ ہو گی:حافظ محمد سعید

تفصیلات کے مطابق استنبول چوک میں دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ’’ بیت المقدس کانفرس ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں یہودی و امریکی طاقتیں ہیں، وہ بلوچستان میں فوجیں اتار سکتا ہے،سیٹلائٹ میں انہوں نے دیکھ لیا کہ بلوچستان میں سونے ،چاندی کے ذخائر ہیں، آج امریکہ و بھارت میں اتحاد ہے، میں نے کبھی سیاست میں یہ نہیں سوچا تھا کہ امریکہ ہندوستان کی گھڑی اور جیب کی چھڑی بن جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج کو توڑنے کی ،عدلیہ کو بدنام کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں، پہلے صدام اور قذافی کی فوج کو تباہ کیا گیا پھر انہیں تباہ کیا گیا یہی حال یمن ،شام میں ہوا اب یہی صورتحال پاکستان میں بن رہی ہے، جو اسلام کی سربلندی چاہتے ہیں ان کے لئے امتحان کا وقت ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، آنے والے مہینے اہم ہیں، پاکستان اور غریب عوام کی جنگ مل کر لڑیں گے ۔انہوں نے ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگوائے۔

مزید :

قومی -