اگر کسی کو انٹرپول کے ذریعے بلانا ہے تو مشرف کو لاﺅ:مریم نواز

اگر کسی کو انٹرپول کے ذریعے بلانا ہے تو مشرف کو لاﺅ:مریم نواز
اگر کسی کو انٹرپول کے ذریعے بلانا ہے تو مشرف کو لاﺅ:مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کا کہناہے کہ اگر کسی کو انٹر پول کے ذریعے بلانا ہے تو اس ڈکٹیٹر مشرف کو بلاو جس کو پوری قوم اپنا مجرم سمجھتی ہے۔

نیب نے حدیبیہ کیس میں بددیانتی کامظاہرہ کیا،اس کیس کودوبارہ زندہ کرکے د کھاوں گا:شیخ رشید
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنمامریم نواز کا کہنا تھا کہ جس وزیرخزانہ نے دن رات محنت کرکے ملک کو معاشی بحران سے نکالا، زرمبادلہ کے ذخائراور سٹاک ایکسچینج کو بلند سطح پر پہنچا دیاان کے وارنٹ ایشو ہو گئے،لیکن آئین اور قانون توڑنے والے اور ملک کو ہر قسم کے اندھیرے دینے والے مشرف کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہمت کسی عدالت کو نہ ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور تاریخ کے مجرم کے ریڈ وارنٹ ایشو کرو تو پھر قانون کی سربلندی اور قانون کی رکھوالی کی بات پر عوام یقین کرینگے۔

مزید :

قومی -