دہشتگردوں کو بلاتفریق اور بے رحمی سے ٹارگٹ کیا جائے گا :آرمی چیف

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشتگردوں کو بلاتفریق اور بے رحمی سے ٹارگٹ کیا جائے گا ۔
پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے نواب شاہ اور سیہون شریف کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور یقین دہانی کروائی کہ دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا ۔آرمی چیف کا کہناتھا کہ دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،انہیں بلا تفریق اور بے رحمی سے ٹارگٹ کیا جائے گا ۔