دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے،آرمی چیف کا امریکی کمانڈر کو ٹیلی فون
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان نکولسن کو ٹیلی فون کرکے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے،پاکستان کیخلاف افغان سرزمین کا استعمال روکا جائے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں امریکی جنرل جان نکولسن کو ٹیلی فون کیا ہے،امریکی کمانڈر نے کا حالیہ دہشت گرد ی کے واقعات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، آرمی چیف نے پاکستان میں جاری دہشت گرد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی نہ کرنا سرحد پار ہماری تحمل کی پالیسی کا امتحان ہے، حملوں کی ذمے داری قبول کرنے والی تنظیموں کی قیادت افغانستان میں ہے، پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین کا استعمال روکا جائے، امریکی کمانڈردہشتگردوں کو تعاون،مالی معاونت کےخاتمے میں کردارادا کریں۔
پی ایس ایل نے دھوم مچا دی
اگر سٹیڈیم میں بیٹھ کر یا پھراپنے گھر کے قریب ترین سکرین پر میچ دیکھنے کے خواہش مند ہیں تو یہ خبر آپ کیلئے ہے
آرمی چیف نے افغان حکام کو دی گئی دہشت گردوں کی فہرست سے متعلق بھی آگاہ کیا، فہرست میں شامل دہشتگرد افغانستان میں طویل عرصے سے پناہ لیے ہوئے ہیں،امریکی کمانڈر نے آرمی چیف کے تحفظات پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔