وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنیٰ مانگ لیا

وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنیٰ مانگ لیا
وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنیٰ مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم نواز شریف نے عدالت سے آرٹیکل248 کے تحت استثنیٰ مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے دوران وزیراعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے وزیراعظم کی طرف سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کو پاکستان کے آرٹیکل 248 کے تحت اس کیس سےاستثنیٰ دیا جائے وزیراعظم کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ صدر ،گورنر اور وزیراعظم کو آئینی استثنیٰ  حاصل ہے۔وزیراعظم کو استثنیٰ امور مملکت چلانے پر حاصل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین صدر اور گورنرز کومکمل استثنیٰ فراہم کرتا ہے۔
مخدوم علی خان نے کہا کہ آرٹیکل 68 اور 204 ججز کنڈکٹ پر بات کرنے سے روکتے ہیں۔وزیراعظم نے آرٹیکل 66 کے بجائے 248 پر استثنیٰ مانگا ہے۔اسمبلی میں ججز کے کنڈکٹ پر بات ہو تواستثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -