فوجی عدالتوں کی توسیع کے بارے میں فیصلہ تمام جماعتوں کے اتفاق سے کریں گے: بیرسٹرظفراللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر قانون بیرسٹرظفراللہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی توسیع کے بارے میں فیصلہ تمام جماعتوں کے اتفاق سے کریں گے۔
مشیر قانون بیرسٹرظفراللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن نے کچھ مزید سوالات اٹھائے ہیں،آیندہ اجلاس میں اس کے جوابات دیں گے،تمام جماعتیں متفق ہیں اس مسئلے پرسیاست نہیں کریں گے،فوجی عدالتوں اورنیشنل ایکشن پلان پر اعتماد میں لیاہے،تفصیل سے بریفنگ دی ہے،بریفنگ دینا حکومت کا کام ہے۔
نجکاری بورڈ نے پاکستان سٹیل ملز کو لیز پر دینے اور انشورنس کمپنی کی نجکاری کی منظوری دے دی
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا کام سوالات اٹھانا ہے،تمام جماعتیں متفق ہیں اس مسلے پرسیاست نہیں کریں گے،جب تک تمام جماعتیں اتفاق نہیں کرتیں تب تک کچھ نہیں کریں گے۔