پوری قوم نواز شریف کے استعفیٰ پر متفق،سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گا،نعیم الحق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے امید ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان کیلئے مشعل راہ ثابت ہو گااورقوم متفق ہے کہ نواز شریف سے استعفیٰ لیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا نوازشریف پاکستان کی بدنامی کا باعث بن چکے وزیراعظم نے قوم پارلیمنٹ اور اپنی کابینہ سے جھوٹ بولاان کا کہنا تھا تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی سپریم کورٹ نے بنائی تھی وہ کسی سیاسی جماعت نہیں تھی پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ ہے ۔