میرے خلاف گواہیاں دینے والوں کو اللہ پوچھے گا: ظفر حجازی

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا ہے کہ ان کے خلاف گواہیاں دینے والوں کو اللہ پوچھے گا۔
نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کے مطابق ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی نے کہا کہ میرے خلاف پیش ہونے والے گواہوں کو اللہ پوچھے گا، میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ اللہ ان لوگوں کو ہدایت دے۔ ایک سوال کے جواب میں ظفر حجازی نے کہا کہ مقدمہ درج ہوا تو کیا ہوا میں بھی اپنے عہدے پر رہ کر کام کر سکتا ہوں۔