”نواز شریف کی یہ چیز دیکھ کر قوم کی ناک کٹ گئی “سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے شیخ رشید نے ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ بھی بے اختیار مسکرا دیں گے

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کسی ملک کا وزیر اعظم دوسرا عہدہ نہیں رکھ سکتا ،نواز شریف کے اقامے کو دیکھ کر قوم کی ناک کٹ گئی ،ہمارا وزیر اعظم دوسرے ملک میں نو کری کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ ججز نے قوم کی جو خدمت کی اللہ صلہ ضرور دے گا ،ایسی جے آئی ٹی تشکیل دینے پر تمام ججوں کو سیلوٹ کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو گالی دینے والا سپریم کورٹ کو گالی دے ر ہا ہے ،ساری قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے ،جے آئی ٹی نے بہت اچھا کام کیا ،انصاف کی جیت ہو گی ۔
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے دوران دلائل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کیس شارٹ ،سویٹ اور سمارٹ ہے ،جے آئی ٹی کی تشکیل پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں ،لوگوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ جنوں کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر کیس کے پیچھے ایک چہرہ ہوتا ہے اور اس کیس کے پیچھے نواز شریف کا چہرہ ہے ،جے آئی ٹی کا کیس بے نا میوں کا جمعہ بازار ثابت ہو چکا ۔شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم کے بچے مستری مجید یا کسی ڈینٹر کے بچے نہیں ،ایک بچے کو سعودی عرب اور دوسرے کو لندن میں رکھا گیا،شریف فیملی عام قسم کی مخلوق نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کو گالیاں دی گئیں لیکن جے آئی ٹی میں موجود لوگوں نے ثابت کیا کہ ملک میں آج بھی عظیم لوگ زندہ ہیں ۔