سپریم کورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں، انشاءاللہ وزیراعظم سرخرو ہونگے ، مریم اورنگزیب

سپریم کورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ عدالت عظمیٰ کا ...
سپریم کورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے،جے آئی ٹی رپورٹ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ نہیں، انشاءاللہ وزیراعظم سرخرو ہونگے ، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں،امید ہے عدالت عالیہ پاناما کیس کا فیصلہ آئین و قانون کے مطابق دے گی ،عدالت عظمیٰ کے ججزکہہ چکے ہیں سپریم کورٹ میں غیر تصدیق شدہ دستاویزات کی کوئی اہمیت نہیں،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا والیم 10 کو فراہم کرنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کیلئے درخواست دائر کر دی ،والیم 10 میں فراہم کردہ شواہد تصدیق شدہ نہیں اور سپریم کورٹ میں اصل حقائق کو چھپایا جا رہا ہے ۔وزیر مملکت کا کہنا تھا وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں ان پر کوئی کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکا اورجے آئی ٹی رپورٹ میں بھی وزیراعظم کی کرپشن کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آ سکااورجے آئی ٹی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کرپشن زدہ سازشی عناصر کا ٹولہ اس وزیراعظم پر کیچڑ اچھا رہا ہے جس پر بددیانتی پر مبنی جے آئی ٹی کی رپورٹ بھی کرپشن کا ایک الزام ثابت نہیں کر سکی ،انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والوں کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے اور ان کی جائیداد قرقی کا حکم دے چکی ہے۔عمران خان خود اپنی منی ٹریل پیش نہیں کر سکے ، خیبر پختونخوا اور سندھ میں نیب کے ادارے بند کر دیئے گئے سازشیوں کا ٹولہ ناکام ہو گااورپاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی ان کا کہنا تھا اللہ خیرے گا وزیراعظم سرخرو ہونگے ،پشاور میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت اور افواج پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کوشاںہے حکومتی کارکردگی سے دہشتگردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے اور دہشتگردوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ایک سوال کے جواب میں وزیر مملکت نے کہا کہ چودھری نثار کے استعفیٰ کی خبریں بے بنیاد ہیں اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ خود پریس کانفرنس بھی کرینگے۔

مزید :

قومی -