کیا چوہدری نثار واقعی مستعفی ہونے جارہے ہیں؟ وزیرمملکت نے اندر کی بات بتادی

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاناما کیس کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وفاقی کابینہ میں اختلافات اور وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے مستعفی ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں لیکن اب وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس ضمن میں دوٹوک موقف دیدیا۔
پاناما کیس کی سماعت کے بعد ایک صحافی کے مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات سے متعلق سوال کے جواب میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ چوہدری نثار کے استعفے سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں ، وہ مسلم لیگ ن کے اہم رکن ہیں اور جلد ہی ایک تفصیلی پریس کانفرنس کریں گے جس میں تمام سوالات کے جواب مل جائیں گے ۔