پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں طاہر القادری کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے :عدالت

پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں طاہر القادری کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ...
پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے میں طاہر القادری کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے :عدالت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں طاہر القادری کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ طاہر القادری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔عدالت نے مقدمے کی سماعت 27جولائی تک ملتوی کردی ہے ۔واضح ر ہے کہ عدالت ڈاکٹر طاہر القادری کو پہلے ہی مفرور اشتہاری ملزم قرار دے چکی ہے ،طاہر القادری اور ان کی جماعت کے 269کارکنوں کے خلاف 2014میں پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ در ج ہے ۔

مزید :

قومی -