ہمارے خلاف سازشیں کرنے وا لےعناصر ناکام ہوں گے،پاناما کیس کی سماعت کے بعدمشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم نوازشریف کی گفتگو

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس کے معاملے پروزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں قانونی ماہرین نے آج کی سماعت کے حوالے سے نواز شریف کو آگاہ کیا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں نواز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا جس میںوفاقی وزرائ، لیگی رہنماﺅں اور قانونی ماہرین نے شرکت کی ۔اس موقع پر قانونی ماہرین نے وزیر اعظم کو آج ہونے والی سماعت سے متعلق آگاہ کیا ۔نواز شریف نے کل ہونے والی سماعت سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات بھی جاری کیں ۔اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے استعفے کا دباﺅ بڑھائے جانے کے بعد جوابی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کی سپیکر قومی اسمبلی سے بھی ملاقات ہوئی جس میں موجودہ صورتحال کے تنا ظر میں قومی اسمبلی کا آئندہ اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف سازشیں کرنے واےل عناصر ناکام ہوں گے ،مخالفین اپنا کام کرتے رہیں ،ہم اپنا کام جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں ،ہم اقتدار کی نہیں بلکہ اقدار کی سیاست کرتے ہیں ۔

مزید خبریں :پیپلزپارٹی کی وزیراعظم پراستعفے کیلئے دباؤ بڑھانے کی نئی حکمت عملی، "گونوازگو"تحریک ،ٹرین مارچ پر غور