نواز شریف عہدے پر رہنے کا جواز کھو چکے، عنقریب مولانا فضل الرحمن بھی چھوڑ جائینگے،بلاول بھٹو زرداری

قومی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز کھو چکے ہیں اور انہیں فوری طور پر عہدے سے مستعفی ہو جانا چاہئے ،نیشنل پریس کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھانواز شریف کے فیصلوں سے ملک مفلوج ہو گیا ہے ان کا اقتدار میں رہنا نظام کیلئے خطرہ ہے ،بلاول کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمن سمیت چند لوگ وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں امید ہے عنقریب مولانا فضل الرحمن بھی نوازشریف کو چھوڑ جائیں ،انہوں نے کہا آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان جلد کرینگے،اگلے الیکشن پیپلزپارٹی اچھے نتائج دکھائے گی ان کا کہنا تھا حکومت احتساب اور شفافیت پر یقین نہیں رکھتی ہے سازش ہو رہی ہے تو بتایا جائے،پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا پیپلزپارٹی اور میڈیا نے آمریت کے خلاف جدوجہد کی مجھے صحافیوں کی مشکلات کا علم ہے گزشتہ 10 سال کے دوران 100 سے زائد صحافیوں کو شہید کر دیا گیا ۔