میرپور خاص میں گیس کا ایک بڑا کنواں دریافت کر لیا، تیل و گیس کے سب سے زیادہ ذخائر سندھ سے دریافت ہوئے ہیں: شاہد خاقان عباسی

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ یو ای پی نے میر پورخاص میں گیس کا ذخیرہ دریافت کیا ہے جہاں سے یومیہ 2کروڑ 40 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ موجودہ دور میں تیل و گیس کی 100 دریافتیں ہوئیں ہیں جن میں سے سب سے زیادہ 87 ذخائر سندھ سے ملے ہیں۔  ایران سے پابندیاں اٹھنے کے فوری بعدپائپ لائن پرکام شروع ہوجائے گا ہماری کوشش ہے کہ گھریلو صارفین کو سب سے پہلے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔

چین نے بھارت پر بڑا حملہ کردیا ،158بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے: دنیا ٹی وی کا دعویٰ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ موجود ہ حکومت ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔پاکستان ایکسپلوریشن لمیٹڈ نے میرپور خاص میں گیس کا ایک بڑا کنواں دریافت کیا ہے جبکہ بدین میں بھی گیس کانیاذخیرہ دریافت کیاہے دونوں دریافتوں سے حاصل تیل و گیس کی مقدار بھی معلوم کر لی ہے۔اسی طرح ٹنڈو محمد خان میں تیل اور گیس کی تلاس کیلئے کنواں کھودا گیا جہاں سے 24ملین کیوبک فٹ کی گیس نکل رہی ہے۔ موجودہ دورمیں تیل وگیس کی دریافتوں کی تعداد 100سے بڑھ گئی جبکہ تیل وگیس کی سب سے زیادہ 87دریافتیں سندھ سے ہیں لیکن موجودہ دورمیں خیبرپختونخوا میں گیس و تیل کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے۔ موجودہ حکومت توانائی میں خود کفالت حاصل کرنے کے لئے تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کرنے کے لئے بھی خصوصی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔