دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے میجر جمال کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی: آئی ایس پی آر

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) دہشت گردی کے واقعے میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فوج کے میجر جمال شیران کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے نماز جنازہ میں گورنر، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ اور کورکمانڈر پشاور سمیت اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پشاور میں خود کش حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر جمال شیران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ شہید کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں گورنر ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، کور کمانڈر پشاور کے علاوہ اعلیٰ عسکری و سول قیادت نے شرکت کی۔ شہید کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقے میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

میرپور خاص میں گیس کا ایک بڑا کنواں دریافت کر لیا، تیل و گیس کے سب سے زیادہ ذخائر سندھ سے دریافت ہوئے ہیں: شاہد خاقان عباسی