عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کا اجلاس ختم، شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیادپرجے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کی:چیئرمین تحریک انصاف

عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کا اجلاس ختم، شریف فیملی نے ...
عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کا اجلاس ختم، شریف فیملی نے مفروضوں کی بنیادپرجے آئی ٹی رپورٹ چیلنج کی:چیئرمین تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور وکلاءکا اجلاس ختم ہوگیا ہے اجلاس میں سپریم کورٹ میں آج ہونے والی سماعت پربات چیت کی جبکہ شرکاءنے آج ہونے والی سماعت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے انہوں نے محض مفروضوں کی بنیاد پر جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔

عدالت نے سیکرٹری ویلج کونسل نواز شریف کو عہدے پر بحال کردیا
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کا عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں ہونے والا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف فیملی نے سپریم کورٹ اور جے آئی ٹی کے سامنے جھوٹ بولا ہے انہوں نے سپریم کورٹ اور مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے جعلی دستاویزات پیش کی گئی ہیں ۔ نوازشریف اوربچوں کےخلاف فوجداری مقدمات درج ہونے چاہیں۔

مزید :

قومی -