دفتر خارجہ میں سٹاف پر کیمرے والا موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی

قومی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )دفتر خارجہ میں سٹاف پر کیمرے والا موبائل فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

دفتر خارجہ کے ڈی جی ہیڈ کواٹرز اور فنانس احمر اسماعیل نے  سٹاف پر دفتر خارجہ میں سمارٹ فون لانے پر پابندی کا سرکلر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موبائل فون لانے والے ملازم کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس پابندی کا اطلاق کل سے ہوگا۔ 
نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا بیرون ملک رابطوں سے متعلق خط لیک ہونے پر دفتر خارجہ میں کیمرے والا فون لانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کا سرکلر بھی جاری کر دیا گیاہے اور اطلاق منگل سے ہو گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے بعد متحدہ عرب امارات کے امیر سے رابطے کیلئے سفارت خانے کو خط لکھا گیا تھا جس کی خبر میڈیا میں آ گئی تھی ۔