جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات، دونوں رہنما و ں کا خطے میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق :آئی ایس پی آر

قومی

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی ایس پی آر کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے ازبکستان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کی سکیورٹی اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ازبکستان کے سفیر نے پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے میجر جمال کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی: آئی ایس پی آر