نئے وزیراعظم کیلئے ایاز صادق کا نام سامنے آ رہا ہے :عارف نظامی کا دعویٰ

قومی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے دعویٰ کیاہے کہ نئے وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا نام سامنے آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی 92نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہناتھا کہ وزیراعظم کیلئے نیا نام سامنے آ یاہے ،آج وزیراعظم نے ایاز صادق کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرنے کیلئے نہیں بلایا تھا بلکہ پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ میرے خیال میں پلان بی میں ایاز صادق کا نام وزیراعظم کیلئے فیورٹ ہو سکتاہے ۔