عمران خان کی دلچسپی سندھ میں نہیں ، پیپلز پارٹی میں نیا پاکستان نظر آرہا ہے:ناز بلوچ

قومی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماءناز بلوچ نے کہا ہے کہ خان صاحب کے دائیں بائیں دیگر جماعتوں کے لوگ آگئے ہیں جنہوں نے تحریک انصاف کو یرغمال بنا رکھا ہے، پانامہ کیس کے خلاف126دن کے دھرنے میں میں نے کراچی کی نمائندگی کی مگر عمران خان کو سندھ میں دلچسپی نہیں ، مجھے پیپلز پارٹی کی صورت میں نیا پاکستان نظر آرہا ہے۔

جرمنی میں فرینڈز آف کشمیرکےنام سے فورم کی تشکیل
نجی ٹی وی کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ سے میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف سے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی خاتون رہنماءناز بلوچ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی رہنماءفوزیہ قصوری کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا ان کے لئے میں نے آواز بلند کی اور ان کی ناراضگی دور کرائی ۔ فوزیہ قصوری اسد عمر کے خلاف الیکشن لڑنے کو تیار تھیں سیاست میں آتے ہوئے میرے ذہن میں کچھ سوالات تھے جن کے تسلی بخش جوابات تحریک انصاف کی جانب سے نہیں ملے جبکہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے سوالات کے تسلی بخش جوابات ملے۔ پیپلز پارٹی کے حوالے سے سابقہ خیالات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سمجھتی ہوں بلاول بھٹو کے بارے میں میرے خیالات غلط تھے ۔بلاول بھٹو کم سے کم نوجوانوں کی تو نمائندگی کرتے ہیں۔ نوجوان پیپلز پارٹی میں آکر ملکی سیاست میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور یہ ملک کی ترقی کے لئے ایک نیک شگون ہے۔ پیپلز پارٹی خواتین کا احترام کرتی ہے اور ملک کی کم عمر ترین خاتون وزیر اعظم بھی اسی پارٹی نے منتخب کی تھی۔