رمضان المبارک، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عابد شیر علی

رمضان المبارک، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عابد شیر علی
رمضان المبارک، سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی: عابد شیر علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نا کرنے کی نوید سنائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں ملک کے 80 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی جبکہ 20 فیصد علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شام ساڑھے چھ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک بجلی منقطع نہیں کی جائے گی جبکہ ساڑھے دس کے بعد سے سحری تک معمول کی لوڈشیڈنگ ہو گی۔
ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ بجلی کے شعبے کے گردشی قرضے 270 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں اور ملکی تاریخ میں پہلی بار بجلی کی پیداوار 16,000 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے۔

مزید :

قومی -