عمران خان کی بدنصیبی کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف کی بنائی ہوئی سڑکوں پر گھومتے ہیں:مریم اورنگزیب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی بنائی گئی سڑکوں پرپھرناعمران خان کی بدقسمتی ہے۔ عمران خان خود انسداد دہشت گردی عدالت اور الیکشن کمیشن سے بھاگے ہوئے ہیں لیکن وہ تاثر دے رہے تھے کہ شریف خاندان تحقیقاتی عمل کو مکمل نہیں ہونے دے گی لیکن انہوں نے آئینی اور قانونی راستہ اختیارکیا۔
عمران خان کا ایک بار پھر جنگ ، جیو گروپ کے خلاف اعلان جنگ
اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے جے آئی ٹی کے حوالے سے تحفظات آئینی اور قانونی ہیں، امید ہے کہ سپریم کورٹ نوٹس لےکر ہمارے تحفظات دور کرے گی،جس کے خلاف بھی کرپشن کے مقدمات ہیں سپریم کورٹ ان پر تیزی سے فیصلہ دے۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے خود کو اور اپنے پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کیا ہے۔ نواز شریف کے خلاف احتساب کا عمل مشرف اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں میں شروع ہوا لیکن ان کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوا۔ جس طرح وزیرعظم نے خود کو قانون اور آئین کے سامنے پیش کیا اسی طرح تحریک انصاف کے چیئرمین بھی عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہئیے۔
بھارتی فوج کے سربراہ کا ایسا مضحکہ خیز بیان سامنے آ گیا کہ اپنے ’’سفید جھوٹ ‘‘ پر خود تو شرمسار نہ ہوئے مگر سب کو حیرت زدہ کر دیا
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کے تیسری مرتبہ منتخب ہونے والے وزیراعظم ہیں، ان کا احتساب پرویزمشرف اور پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوا اور وہ ہمیشہ سرخرو ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ 2018 کے عوامی احتساب میں بھی ہم سرخرو ہوں گے، آئین، اور قانون کے احترام میں جے آئی ٹی میں پیش ہونا نواز شریف کے لیے فخر کی بات ہے۔