عشرت العباد شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتے، فاروق ستار اور الطاف حسین سے رابطے میں ہیں: مصطفیٰ کمال

عشرت العباد شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتے، فاروق ستار اور الطاف حسین سے ...
عشرت العباد شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتے، فاروق ستار اور الطاف حسین سے رابطے میں ہیں: مصطفیٰ کمال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے الزام لگایا ہے کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد بانی ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت تمام شیطانی قوتوں کو آکسیجن فراہم کرتے اورکئی حلقوں میں رشوت العباد کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ گورنر سندھ ڈاکٹر فاروق ستار اور الطاف حسین سے رابطے میں ہیں جبکہ انہوں نے بانی متحدہ کو منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تمام شیطانی طاقتوں کو آکسیجن فراہم کرنے والا شخص ڈاکٹر عشرت العباد ہے۔ وہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین اور ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطے میں ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان سے بانی ایم کیوایم کو آکسیجن مل رہی ہے۔عشرت العباد نے منی لانڈرنگ کیس میں بری ہونے پر ایم کیو ایم کے بانی کو باقاعدہ مبارک باد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عشرت العباد درحقیقت رشوت العباد ہیں اوران کے لیے پیسا ہی سب کچھ ہے جبکہ وہ کسی سے50 ہزار روپے بھی نہیں چھوڑتے۔ کراچی میں چائنہ کٹنگ سے حاصل ہونے والے تمام پیسے ان سے ہوکر گزرتے ہیں۔ گورنر سندھ کو دو نمبرآدمی چاہئیں کیونکہ وہ خود دو نمبر انسان ہیں۔ انہوں نے کراچی ، ابوظہبی اور کینیڈا میں اپنے سٹاف کے نام پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ دبئی میں ایم کیوایم کے رہنماو¿ں کی جس میٹنگ میں ”را“ سے پیسے لینے کا اعتراف کیا گیا اس میں عشرت العباد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹرعشرت العباد کوفی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے کیونکہ بانی ایم کیوایم کے تمام کالے کرتوتوں کا سب سے زیادہ علم عشرت العباد کو ہے۔

مزید :

قومی -