کرم ایجنسی میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ،جنگجو کمانڈر کے 7ساتھی ہلاک

کرم ایجنسی میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ،جنگجو کمانڈر کے 7ساتھی ہلاک
کرم ایجنسی میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ،جنگجو کمانڈر کے 7ساتھی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کرم ایجنسی (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ڈرون طیاروں نے ایک بار پھر پاک افغان بارڈر کے واقع پاکستانی علاقے پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 7جنگجو ہلاک جبکہ 3زخمی ہو گئے ہیں ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے انجرگی زنڈو میں امریکی ڈرون طیاروں نے تیسرا حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں جنگجو کمانڈر ابو بکر کے 7ساتھی ہلاک ہو گئے جبکہ 3زخمی ہوئے ہیں۔آج اس علاقے میں یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے ،گزشتہ حملے کے نتیجے میں امدادی سر گرمیاں جاری تھیں کہ ایک اور ڈرون حملہ کیا گیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کرم ایجنسی کے اس علاقے کے قریب 4امریکی ڈرون طیارے کئی منٹ تک پرواز کرتے رہے جنہوں نے 6میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر سمیت 20جنگجو ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔
مزید خبریں :”مجھے مین آف دی میچ ملا تو بابر نے کہا۔۔۔“ سنچریوں کا ”ڈھیر“ لگانے والے بابر اعظم کو دوسرے میچ میں بھی مین آف دی میچ کا ایوارڈ نہ ملا تو انہوں نے شاداب خان سے کیا کہا؟ سپنر نے ایسی حقیقت بتا دی کہ جان کر آپ بابر اعظم کو سیلوٹ کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

مزید :

قومی -