کوئی مائی کا لعل سندھ کو تقسیم نہیں کرسکتا: وزیر اعلی سندھ
خیرپور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ ہمیشہ سے ایک ہی ہے اور ہمیشہ ایک ہی رہے گا، کوئی مائی کا لعل سندھ کو تقسیم نہیں کر سکتا، اگر وقت آیا تو بلاول بھٹو سمیت سندھ کا ہر بچہ سندھ کی حفاظت کرے گا۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے مزید صوبوں کی قیام کے مطالبے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سند ھ کا قیام پاکستان میں ایک بڑا ہاتھ تھا، ہماری ایک تاریخ اور مشترکہ ثقافت ہے ، سندھ کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور اس دھرتی ماں کی حفاظت کریں گے۔